• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم 23 فروری کو سرگودھا میں طاقت کا مظاہرہ کریگی، بلاول، مریم اور مولانا فضل الرحمن خطاب کرینگے

سرگودھا(نمائندہ جنگ)پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس 23فروری کو سرگودھا میں طاقت کا مظاہرہ کریگی ۔ بلاول بھٹو ، مریم نواز شریف ، مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ پیپلز پارٹی میزبانی کے فرائض انجام دیں گی ۔ سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی ورکرز سے خطاب کے بعدگفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ 23 فروری کو سرگودھا میں ہونے والی پی ڈی ایم اے کی احتجاجی ریلی کی میزبانی سونپی گئی ہے ۔ بلاول بھٹو کا سرگودھا آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نوز شریف ، مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین ریلی سے خطاب کریں گے ۔ احتجاجی ریلی تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتطامیہ کو احتجاجی ریلی اور جلسہ کے روٹس کے بارے میں 15 فروری کو آگاہ کردیا جائے گا ۔

تازہ ترین