• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی ٹائیفائیڈ مہم ، ضلع راولپنڈی میں ساڑھے 13لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوارلحق کی زیر صدارت ضلع راولپنڈی میں جاری ٹائیفائیڈ مہم کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں ٹائیفائیڈ کے خاتمے کیلئے شروع کی جانے والی مہم کے نویں دن تک 13لاکھ 50ہزار سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ یکم فروری سے شروع ہونے والی 15 روزہ اینٹی ٹائیفائیڈ مہم میں نو ماہ سے لے کر 15سال تک کے 18لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے جانے کا ہدف ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگانے سے انکار کرنے والے والدین سے انتظامیہ کے افسران ذاتی طور پر ملیں اور ان کے تحفظات ختم کئے جائیں۔
تازہ ترین