• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی حکومت کا سہولت کار بن گیا، شازیہ مری


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کا سہولت کار بن گیا ہے۔

شازیہ مری نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو انکار کر کے پی ٹی آئی کے کہنے پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت بڑھایا۔

دوسری طرف حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینیٹ الیکشن میں متفقہ امیدوار سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھا، لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کس کے مقابلے میں لڑ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں تاریخ کا واحد متفقہ امیدوار تھا، تب مجھے 264 ووٹ ملے تھے، مجھے اپوزیشن نے اعتماد کا ووٹ دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اعظم سواتی کی بات کو سنجیدہ نہ لیں وہ پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے تجویز و تائید کنندگان میں دو سابق وزرائے اعظم شامل ہیں۔

تازہ ترین