• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر روبینہ اختر نے پارٹی ٹکٹ کے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈاکٹر روبینہ اختر نے پارٹی ٹکٹ کے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں، ان کے کاغذات کے ساتھ پارٹی ٹکٹ منسلک نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کا غذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ جمع نہ کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی صدر ہوں اس لیے پارٹی ٹکٹ کے بغیر کاغذات جمع کروادیے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کاغذات کے ساتھ 20 ہزار روپے کی ناقابل واپسی سیکیورٹی فیس بھی جمع کروادی ہے، مجھے افسوس ہے کہ حتمی لسٹ میں میرا نام شامل نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین