• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا، شہبازگِل


حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یو ٹرن لیتے ہوئے سینیٹ انتخابات 2021 کے لیے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے کر ظہور آغا کو دینے کا اعلان کردیا۔

وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے عبدالقادر کو دیا گیا سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے۔ 

شہباز گِل نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ ظہور آغا کو جاری کیا جا رہا ہے۔

 شہباز گِل نے کہا کہ کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکرز کی آواز سنتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان کی قیادت نے اعتراض کیا تھا کہ عبدالقادر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عبدالقادر کو ٹکٹ دینا پارٹی منشور کی خلاف ورزی ہے، جس پر وزیراعظم نے فیصلہ کیا۔

تازہ ترین