• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کا چیمبر کی تعمیر، گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی دارالحکومت کے وکلاء نے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایف ایٹ کچہری میں چیمبر دوبارہ تعمیر، گرفتار وکلاء کو رہا نہ کیا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے،یہ مطالبہ گذشتہ روز ڈی چوک میں احتجاج کے دوران کیاگیا، اس موقع پر اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین ذوالفقار علی عباسی، شیٰرمین ایگزیکٹو کمیٹی عادل عزیزقاضی، ممبران بار کونسل علیم عباسی، ممبران پنجاب بار کونسل توفیق آصف، اسد عباسی، فرخ بھٹی، بشارت اللہ خان، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حسیب چوہدری، سیکرٹری سہیل اکبر چوہدری، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فرید کیف کے علاوہ راولپنڈی، گوجرخان، گوجرانوالہ، ٹیکسلا بار ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی موجود تھے، وکلاء نے ایف ایٹ کچہری سے ڈی چوک تک ریلی نکالی،ڈی چوک میں مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ وکلاء کا الگ جوڈیشل اور کورٹ کمپلیکس بنایا جائے، گھروں میں غیر قانونی چھاپے نہ مارے جائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ دیکھیں کہ وکلاء اور ججز کو کون لڑا رہا ہے، ذوالفقار عباسی نے کہاکہ ہم یہ معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں، اگر ہمیں بند گلی میں دھکیلا گیا تو ہم بھی آگے سے بھرپور ردعمل دیں گے،جب تک چیمبرز کی تعمیر نہ ہوگی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تازہ ترین