• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال،2نومولود دم توڑ گئے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث نرسری میں داخل 2 نومولود دم توڑ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے تشدد کے واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز گزشتہ کئی دنوں سے ہڑتال پر ہیں جس کے باعث پولیس کی زیر نگرانی سینئر ڈاکٹرز نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا چارج سنبھال رکھا ہے تاہم بچوں کی نرسری میں کوئی ڈاکٹر نہ ہونے سے اور ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتال پر ہونے کے باعث نرسری میں داخل 2 نومولود دم توڑ گئے۔دوسری طرف لاہور  اور  فیصل آباد میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے ی او پی ڈیز میں ہڑتال کررکھی ہے۔
تازہ ترین