• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن کو اب تک 100 کاغذات نامزدگی موصول


سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو اب تک 100 کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے ،جنرل نشستوں پر 51،  ٹیکنوکریٹ کے لیے 18 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین نشستوں کے لیے 24 اور اقلیتی نشستوں کے لیے 8 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت کی نشستوں پر 6 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے خواتین اور جنرل نشست کے لیے تین تین کاغذات کی نامزدگی موصول ہوئی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے، جبکہ  ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی نشستوں کے لیے دو دو کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ سے جنرل نشستوں کے لیے 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں، جبکہ سندھ سے ٹیکنوکریٹس کے لیے 6، خواتین نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

خیبرپختون خوا سے جنرل نشست کے لیے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے، خیبر پختونخوا سے ٹیکنوکریٹ کے لیے 6، خواتین نشستوں کے لیے 7  کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

خیبر پختون خوا سے اقلیتی نشست کے لیے 3 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے جنرل نشست کے لیے 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں، ٹیکنوکریٹ کے لیے 4، خواتین نشستوں کے لیے 6 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جبکہ بلوچستان سے اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

تازہ ترین