• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کی خرید و فروخت پر لعنت، مبینہ ویڈیو سے تعلق نہیں، سارا اسلام آباد جانتا ہے، اسپیکر

ووٹ کی خرید و فروخت پر لعنت، مبینہ ویڈیو سے تعلق نہیں، سارا اسلام آباد جانتا ہے، اسپیکر


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مبینہ ویڈیو سے تعلق نہیں‘ سارا اسلام آباد جانتا ہے اور نہ ہی ویڈیو سپیکر ہاؤس میں بنائی گئی۔ سیاست عبادت سمجھ کر رہے ہیں‘ اپنے اصول‘ ملک کی بقاء‘ قانون کی بالادستی اور عوام کی فلاح و بہبود پر کبھی سمجھوتہ نہ کیا اور نہ کریں گے۔ 

ماضی میں لوگوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بدعنوانی کیخلاف مینڈیٹ لیکر آئی ہے‘ سینٹ انتخابات کے دوران ووٹ بیچنے والوں کے خلاف بالکل سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ ایسے اقدامات پر لعنت بھیجتا ہوں‘ زندگی بھر قوم کی عزت اور وقار کیلئے علم بلند کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ سینٹ میں ووٹ چھپانے کی روش ختم ہونی چاہئے تاکہ عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ ماضی میں لوگوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی نادانیوں کے باعث قومی کی بجائے اب علاقائی پارٹی بنتی جارہی ہے۔ ن لیگ کے نعرے عوام اور ملک کے مفاد میں نہیں‘ ایسے نفرت انگیز نعروں سے وہ کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین