• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کرپشن کیخلاف مہم کا مقصد پیپلز پارٹی کو ہدف بنانا نہیں،شاہ محمود کابلاول سے رابطہ

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا۔ دونوں رہنماں کے درمیان سندھ سے شروع ہونے والی کرپشن مہم پر تبادلہ خیال کیااور پیپلزپارٹی کے تحفظات کو دور کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پی ٹی آئی کے راہنما شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کر کے انہیں سندھ سے کرپشن کے خلاف شروع ہونے والی مہم کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف تحریک کا ہدف پیپلزپارٹی نہیں ہے پی ٹی آئی کا سندھ میں جانے کا مقصد دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنا ہے اور عوام کو کرپشن کے خلاف شعور و آگاہی پھیلانا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کرپشن فری پاکستان چاہتی ہے کرپشن کے خلاف تحریک کا ہدف پیپلزپارٹی نہیں ہے۔
تازہ ترین