• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان نے احسن محسن اکرام خان سے منگنی کر لی ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی قریبی دوست معروف اداکارہ منال خان کی انگوٹھی پہنے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی قربتوں کے چرچے تو آج کل ہر زبان ذد عام ہیں، منال خان کی جانب سے اپنے قریبی دوست احسن محسن اکرام کے ہمراہ آئے دن نئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔

شوبز انڈسٹری کا یہ جوڑا سوشل میڈیا سمیت نجی تقریبات میں بھی ایک ساتھ نظر آتا ہے، اس جوڑے کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے کُھل کر محبت کا اظہار بھی کیا جاتا رہتا ہے۔

گزشتہ دنوں منال خان نے احسن محسن اکرام کی دادی کی سالگرہ پر بھی شرکت کی ، اس دعوت سے متعلق سوشل میڈیا پر خوب ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے خاندان بھی اُن کی دوستی سے واقف ہیں۔

گزشتہ روز منائے جانے والے محبت کے عالمی دن کے موقع پر منال خان کی جانب سے احسن محسن اکرام کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔


 جبکہ کچھ دیر قبل احسن محسن اکرام کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر دونوں کے مداح خوشگوار حیرانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

احسن محسن اکرام کی جانب سے شیئر کی گئی دو تصاویر میں سے ایک میں یہ خوبصورت جوڑا ایک ساتھ کھڑا ہے جبکہ دوسری تصویر میں منال خان نے اپنا آدھا چہرا اپنے ہاتھ سے چھپایا ہوا ہے اور اُن کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں  ایک انگوٹھی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔


احسن محسن خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں منال خان کو ویلنٹائنز ڈے کی مبارکباد دی ہے اور ساتھ میں ایک دل کا ایموجی بنایا ہے۔

ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد دونوں کے مداحوں کی جانب سے کمنٹ باکس میں بے تابی سے سوالا ت کیے جا رہے ہیں کہ کیا دونوں نے منگنی کر لی ہے ؟َ 

تازہ ترین