• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ نئی تصویر تنازع کا شکار

پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر اپنے قریبی دوست اداکار احسن محسن اکرام کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہر گُزرتے دن کے ساتھ اپنی نِت نئی تصویریں پوسٹ کر کے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ منال خان نے اتوار کا دن اپنے قریبی دوست احسن محسن اکرام کے ہمراہ گزارا اور مداحوں کے ساتھ نئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

منال خان نے مداحوں کی جانب سے کی گئی قیاس آرائیوں کو درست قرار دے دیا ہے، منال خان اور احسن محسن میں بڑھتی قربتیں ہر زبان زد عام ہیں۔

منال خان اور احسن محسن خان پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک نئی جوڑی بن کر سامنے آئے ہیں اور دونوں سوشل میڈیا سمیت نجی تقریبات میں بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔


منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں پرانی گاڑیوں کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے اس پرانی گاڑی پر سیر بھی کی ہے۔

دوسری جانب منال خان کی اس پوسٹ پر اُن کے مداح کچھ خا ص خوش نظر نہیں آ رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے احسن محسن خان کا منال کی جڑواں بہن، ایمن خان کے شوہر، اداکار منیب بٹ سے سے موازنہ کیا جا رہا ہے ۔

 پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک مداح کا منیب بٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’منیب بٹ آپ احسن محسن سے بہتر ہیں،‘ جبکہ کچھ انسٹا گرام صارفین کا کہنا ہے کہ ’منال خان احسن محسن سے زیادہ پیاری ہیں۔‘

منال خان کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے شادی سے متعلق سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ ’احسن محسن اکرام اور منال خان شادی کب کر رہے ہیں؟‘

تازہ ترین