• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر نظر ثانی کی درخواست دائر

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کی نظر میں نقل وحرکت کی آزادی کا بنیادی حق محض اندرون ملک تک محدود ہے اور کوئی شخص بیرون ملک سفر کیلئے اسکا سہارا نہیں لے سکتا، درخواست میں واضح کیا گیا کہ ہائی ٹریژن کی فرد جرم عائد ہونے کے بعد کوئی شخص بیرون ملک جانے کیلئے بنیادی حق کو بروئے کار نہیں لاسکتا، درخواست گزار شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا کہ آئین سے دغا کے الزام کے بعد کوئی شخص آئین کی نظرمیں پاکستان کا شہری نہیں رہتا جبکہ نقل وحرکت کی آزادی محض شہری کے لیے ہے اور کوئی غیرملکی اسکاحقدار نہیں ہے ۔
تازہ ترین