• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا مرزا بزنس مین ویبھوو ریکھی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا بزنس مین ویبھوو ریکھی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔اداکارہ کی شادی کی تقریب ممبئی میں ہوئی جس میں ان کی قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے شرکت کی۔یہ تقریب ممبئی کے علاقے باندرہ میں بزنس مین ویبھوو ریکھی کے گھر ہوئی ہے جس میں ان کی بیٹی نے بھی شرکت کی۔دیا مرزا نے شادی کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر ویبھوو ریکھی سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہنی۔دونوں کی جوڑی نے تقریب سے باہر میڈیا کے سامنے آئے اور تصاویر کھنچوائیں جبکہ اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی۔خیال رہے کہ 39 سالہ اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کے 5 سال بعد 2019 میں دیا مرزا کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی۔

تازہ ترین