سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلے ختم ہوگئے، 300 سے زائد شہ سواروں نے نیزہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔
بھیرہ میں جشن نیزہ بازی کا انقعاد کیا گیا جس میں سرگودھا کے علاوہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، تلہ گنگ ، گجرات ، جہلم اور دیگر اضلاع سے 300 سے زائد گھوڑ سواروں کی 70 ٹیموں نے حصہ لیا ۔
شہ سواروں کی مہارت اور بہادری دیکھنے کیلئے شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جبکہ نیزہ بازی کیساتھ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے ڈانس نے بھی سماں باندھ دیا ۔
سرگودھا کی پرنس اور شاہین نے پہلی اور دوسری جبکہ اسلام آباد نے تیسری پوزیشن حاصل جبکہ کامیاب گھوڑ سواروں کو آخر میں انعامات سے نوازا گیا ۔