• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کو اداکارہ ماہرہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سپورٹ کریں گی۔

اداکارہ ماہرہ خان پی ایس ایل کے ہر سیزن میں ہی پشاور زلمی کو سپورٹ کرتی ہیں، اس مرتبہ بھی انہیں زلمی کا ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔

جاوید آفریدی نے ماہرہ خان کو زلمی فیملی میں خوش آمدید بھی کہا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا آغاز رواں ماہ 20 کو ہوگا اور سیزن کا پہلا میچ 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین