معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے سوشل میڈیا پر اپنی 2016ء کی تصویر شیئر کر دی ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’دلِ گمشدہ‘ کی اداکارہ حنا الطاف نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی دو تصاویر شیئر کر کے سال 2016ء اور 2021ء کا موازنہ کیا ہے ۔
حنا الطاف کی جانب سے 2016ء اور 2021ء میں بنائی گئی دو تصاویر کا کولاج بنایا گیا ہے، حنا الطاف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حنا الطاف 2016ء میں کیسی دکھتی تھیں اور اب کیسی نظر آ تی ہیں۔
حنا الطاف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ وقت تیزی سے گزر جاتا ہے۔‘
دوسری جانب حنا الطاف کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کی دونوں تصاویر کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
حنا الطاف کے مداحوں کا مذاحیہ کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُن کی 2016ء کی تصویر کے مقابلے میں 2021ء میں زیادہ جوان نظر آ رہی ہیں جبکہ کچھ انسٹا صارفین کا کہنا ہے کہ اُن میں ان 4 سالوں کے دوران زیادہ فرق نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں حنا الطاف نے معروف اداکار آغا علی سے نکاح کر لیا تھا۔
اداکار و گلوکار آغا علی کی جانب سے بھی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔