• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر لندن صادق خان نے لندن گروتھ پلان پیش کردیا، جس میں انہوں نے پیداواری صلاحیت اور شہر کی معیشت 100 بلین پاؤنڈز تک لے جانے کا لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔

صادق خان کے اقدام کا مقصد لندن کے ہر رہائشی کو سالانہ 11 ہزار پاؤنڈز کی فراہمی اور 27 بلین کا اضافہ ریونیو تشکیل دینا ہے تاکہ دارالحکومت میں موجود عوام کی خدمات کو یقینی بنایا جاسکے۔

میئر لندن کا منصوبہ شہری پیداور میں 2 فیصد اضافے کی سالانہ شرح کو بحال کرنے کی خواہش کا حامل ہے جو کہ 2035ء تک دارالحکومت کی پیداوار 107 بلین ڈالر اضافے کا پیش خیمہ ہے۔

صادق خان کے منصوبے کا عزم ہے کہ لندن میں سب سے کم آمدنی کے حامل افراد کی گھریلو آمدنی میں 20 فیصد اضافہ ہو۔

انہوں نے قومی اقتصادی ترقی کےلیے برطانوی حکومت سے سرمایہ کاری میں اضافے کی اپیل کی ہے، دوسری طرف منصوبے میں سڑکوں کی بحالی کےلیے 21 بلین پاؤنڈز کی رقم مختص کی گئی ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے تیز کرنے سے اہل لندن کے فائدے کے ساتھ پوری قوم بہتر ہوگی، ہمارا فریم ورک ایک لاکھ 50 ہزار معیاری ملازمتیں پیدا کرنے کےلیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مزید سستے مکانات کی تعمیر ہو، نقل و حمل میں نمایاں اضافہ اور لندن کے رہائشیوں کو زیادہ تنخواہ والی ملازمتوں کےلیے درکار مہارتیں فراہم کرنے کی حکمت عملی کا خاکہ تیار کرلیا ہے۔

صادق خان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور لائف سائنسز سے لے کر کلائمیٹ ٹیکنالوجی تک اور ہماری مالیاتی اور تخلیقی صنعتیں ہیں، جو کہ ہم لندن کی گھریلو صنعتوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید