فرینکفرٹ: جرمنی میں مزدور تنظیموں نے ملک بھر میں ہڑتالوں کے اعلانات کردیے۔
جرمنی کے مختلف شہروں میں پچھلے کئی ہفتوں سے ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے ہفتہ جرمنی کے مختلف شہروں میں انڈر گراؤنڈ ٹرین اور بسوں نے دو روزہ ہڑتال کی تھی۔ اب جرمنی کے مزدوروں کی مرکزی تنظیم ویر ڈی نے تنخواہوں میں 8 فیصد یا 350 یورو کے تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مطالبہ زندگی سے متعلقہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ورکروں طرف سے ہے جن میں ہسپتال، ایئرپورٹ، ٹرین، بسیں اور سوئمنگ پولز، تھیٹرز، اولڈ ہوم کے ملازمین کی ٹریڈ یونینز شامل ہیں۔
جرمنی کے بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس جن میں فرینکفرٹ، میونخ اور برلن کی نمائندہ مزدور یونین نے پیر کے روز سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، اس ہڑتال سے تقریباً دو ہزار کے قریب پروازیں منسوخ ہوں گی اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب مسافر سفر سے محروم ہوں گے۔
جرمنی میں حالیہ انتخابات میں اقتدار سے محروم ہونے والی سیاسی جماعت ایس پی ڈی اور انتخابات جیتنے والی بڑی سیاسی جماعت سی ڈی یو اور ان کے اتحادیوں کےلیے ملک بھر میں ہڑتالوں کا سلسلہ ایک نیا امتحان ہوگا۔