• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاری کے پیچھے سو فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں: خواجہ آصف

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری گرفتاری کے پیچھے سو فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں۔

احتساب عدالت سے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی بات نہیں اوپر والا دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بہت کیس چلیں گے ، نیب کا قانون اب ایسا ہی رہے گا۔

غیر رسمی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے جس کا ہاتھ ہے بتا دیا ہے۔

اس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے لیکن ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے اور نوازشریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

صحافی کے ایک سوال پر کہ آپ سے کس نے کہا تھا کہ نوازشریف کو چھوڑدیں تو کیس ختم کردیے جائیں گے اس پر لیگی رہنما نے کہا کہ جب سے نواز شریف نااہل ہوئے ہم سب کویہی کہاجارہاہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ روز خواجہ آصف کواسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، ان پر ناجائز اثاثوں کا الزام ہے۔

نیب لاہور کے مطابق خواجہ آصف کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی جانب سے جاری کئے گئے۔

تازہ ترین