• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخاب، مریم نواز کا آج نوشہرہ میں جلسہ، فضل الرحمٰن اور شیرپاؤ کو بھی دعوت

نوشہرہ کینٹ (آن لائن) مسلم لیگ ( ن ) کی نائب صدر مریم نواز ضمنی انتخاب کے سلسلے میں آج نوشہرہ کلاں میں جلسے سے خطاب کریں گی، فضل الرحمن اور شیرپائو کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پی کے 63 پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان کے مطابق انتخابی جلسوں کے آخری روز آج نوشہرہ کلاں میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا اس جلسے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو، جمعیت علما اسلام کے صوباامیر سینٹر مولانا عطا الرحمان،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین خطاب کریں گے۔

تازہ ترین