• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گُل پانڑہ کی لال لباس میں تصاویر وائرل

پشتو فوک گلوکارہ گُل پانڑہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی لال لباس میں خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں جو کہ خوب مقبول ہو رہی ہیں۔

خوبرو، ہر دلعزیز گلوکارہ گُل پانڑہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطے میں بھی رہتی ہیں۔

حال ہی میں گُل پانڑہ کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں اُنہوں نے لال رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

گُل پانڑہ کا اپنی تصاویر کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’لال رنگ محبت کا رنگ ہے، لال رنگ زندگی کا رنگ ہے اور لال رنگ جیت کا نشان ہے۔‘


گُل پانڑہ کی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں۔

تازہ ترین