• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ گل پانڑہ کی ویڈیو کا صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا

گلوکارہ گل پانڑہ کی ویڈیو کا صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا 


پشاور(نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوانے پشاور کی مشہور پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ضلع خیبر کی سرکاری عمارت میں ٹک ٹاک ڈانس ویڈیو کا کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 چیف سیکرٹری کاظم نیاز نے صوبائی سیکرٹری ہوم کو تحقیقات کا حکم ،آج رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ۔اس سلسلے میں صوبائی ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں تحقیقاتی کیمٹی قائم کرکے اس سے آج پیر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

واضح رہے ہے پشاور کی مشہور پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے نے سابقہ قبائلی ضلع خیبر کا دورہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کی سرکاری عمارت میں ٹک ٹاک ڈانس ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تازہ ترین