• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گُل پانڑہ کی سالگرہ کی تصاویر وائرل

پاکستانی معروف گلوکارہ گُل پانڑہ کی 31 ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ۔

پاکستان کی پشتو فوک میوزک سنگر گُل پانڑہ نے گزشتہ دنوں اپنی 31 ویں سالگرہ منائی ، گُل پانڑہ کی جانب سے اپنی سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی گئیں ۔

View this post on Instagram

Blessed to see another year ! Happy birthday to me

A post shared by Gul Panra (@gulpanra.official) on


گُل پانڑہ نے اپنی سالگرہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی سالگرہ منانے پر اپنی فیملی کا شکریہ ادا کیا اور خود کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

گُل پانڑہ اپنی سالگرہ کے کیک کے ہمراہ تصویروں میں کافی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

اُن کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ایک اور سال دیکھنے پر وہ خود کو بہت خوش قسمت محسوس کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Gul Panra (@gulpanra.official) on


گُل پانڑہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں پر اُن کے مداحوں  کی جانب سے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی، نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے مداحوں نے اُن کی اور اُن کے فن کی بھی خوب تعریفیں کیں ۔

تازہ ترین