قصورکی ضلعی انتظامیہ نے رائے ونڈ روڈ پر ایک چکن سیل سینٹر پر چھاپہ مارا اور دس من مردہ مرغیاں برآمد کر لیں۔ا سسٹنٹ کمشنر شاہ رخ خان کے مطابق رائے ونڈ روڈ پر اٹھیل پور کے قریب یہ کارروائی کی گئی۔
چکن سیلسینٹر سے دس من مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔ یہ مردہ مرغیاں بوریوں میں بند کرکے لاہور سپلائی کی جا نا تھیں۔ چھاپہ مار ٹیم نے مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کر دیں اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گاؤں دوست پورہ میں بھی کارروائی کی گئی اور دو ہزار لیٹر جعلی دودھ برآمد کر کے دودھ فروش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔