• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان اور احسن محسن خان کی نئی ویڈیو پر مداح سیخ پا

پاکستانی معروف اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن خان کی نئی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کی جاری ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں نئی جوڑی منال خان اور احسن محسن خان کی قربتوں سے متلعق آج کل یہ جوڑا ہر زبان زد عام ہے۔

احسن محسن خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو اور ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس جوڑے پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جوڑا سمندر کے کنارے قدرتی نظاروں سے محظوظ ہو رہا ہے، اس دوران منال خان  شرارت کرتے ہوئے احسن محسن خان کے اوپر مٹی ڈالتی ہیں جبکہ احسن محسن خان اس منظر کی سیلفی بنا رہے ہیں۔

احسن محسن خان کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہی منال خان اور اُن کے مداح و فالوورز اس ویڈیو پر سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو جَلد شادی کے مشورے بھی دیئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ منال خان نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جب انہیں اپنے بہنوئی، اداکار منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا ملے گا تو وہ  تین چار سال بعد شادی کرلیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کے لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے منال خان نے اپنی زندگی کی بہت سے باتیں مداحوں کو بتائیں اور ساتھ ہی شادی کے حوالے سے بھی تمام جوابات دیے تھے۔

تازہ ترین