• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کرنے والوں کے خلاف سندھ کو جگانے آئے ہیں، شاہ محمود

Came To Make Awake Of Sindh Against Corruption Shah Mehmood
پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کے خاندان کا نام آیا ہے،اس لیے ان سے آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں اور پانامہ کی حکومت تمام دستاویزات دینے کے لئے تیار ہے۔

کرپشن کے خاتمے اور ملک بچاؤمہم کے آغاز پر کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی ہدایت پر تحریک کا آغاز کیا ہے۔پاکستان کی تجوری خالی کرکے جو پیسا باہر بھیجا جاتا ہے اس کے خلاف سندھ کاضمیر جگانے آئے ہیں۔

حکومت کے 1956کے ایکٹ کے تحت پامانہ لیکس پرجو کمیشن بنا ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔ خورشید شاہ سمیت اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس کو مسترد کیا ہے جنہوں نے کرپشن کی ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کے خاندان کا نام آیا ہے۔

شاہ محمو د قریشی کا کہنا تھاکہ کرپشن کے خاتمے کی مہم کے سلسلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں جائیں گے۔ سندھ کے لوگوں میں شعور پیدا کرنے آئے ہیں۔حکومت صرف کمیشن بنا کر حجت تمام کرنا چاہتی تھی۔ اسلام آباد کے اجتماع میں عمران خان نے لاہور جانے کا اعلان کیا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ 2 مئی کو اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریں گے جن لوگوں نے بینک سے قرضے معاف کروائیں ہیں انکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔چیف جسٹس نے خط سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا ہے ہمیں ان کے جواب کا انتظار ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ جو طبقہ پاکستان کا خون نچوڑ رہا ہے ہم نے اس کے خلاف علم بلند کیا ہے۔
تازہ ترین