چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ احتساب کا ایسا سسٹم ہونا چاہیے جہاں کوئی مقدس گائے نہ ہو ، تمام سیاسی قوتیں جمہوریت پر متفق ہیں،دریا کا بہاؤ تبدیل کرنے کی کوشش پر طغیانی آجاتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ کاکہنا تھا کہ سب کا احتساب ایک ہی ادارے کے تحت ہونا چاہیے، ایک ادارے کے ذریعے احتساب سے اعتماد پیدا ہوتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے لیے اپوزیشن کی سفارشات پر حکومت کی جانب سے ابھی عمل درآمد نظر نہیں آ رہا ، وفاق اس وقت جہاں کھڑا ہے ، وہاں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی زیادہ ضرورت ہے ۔
رضا ربانی نے مزید کہا کہ جمہوری حکومتیں جتنی بھی سست ہوں ،اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ،دریا جس سمت بہہ رہا ہو اسے بہتے رہنا چاہیے ۔