• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے سندھ میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امریکا اور پاکستان کی جانب سے کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے سندھ میں کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے قیام سے موجودہ حالات میں کورونا کی وبا اور مستقبل میں عوامی صحت سے متعلق دوسرے خطرات سے نمٹنے کیلئے بہتر نگرانی اور فیصلہ سازی کرنا ممکن ہوسکے گا،تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے صوبے میں کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے بذریعہ یو ایس ایڈ ایک جدید سہولت سے لیس کمانڈ اور کنٹرول سینٹر قائم کرکے سندھ حکومت کے سپرد کردیا ہے،اس سلسلے میں ایک نیم ورچوئل تقریب میں سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ فضل پیچوہو اور یو ایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی ڈائریکٹر جیمز پیریز نے شرکت کی۔اس موقعہ پر سندھ اور بلوچستان کے صوبائی ڈائریکٹر جیمز پیریز کا کہنا تھا کہ، "کمانڈ اور کنٹرول سینٹر بہتر حکمت عملی اور پالیسی سطح پر رہنمائی فراہم کرے گا جس سے وبائی امراض کی روک تھام، وقت پر تشخیص اور اس بارے میں متعلقہ حلقوں کو آگاہ کرنے میں مدد مل سکے گی۔

تازہ ترین