• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ کی گئی زمین مالک کو واپس کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے وزیر اعظم ، سپریم کورٹ فنڈز میں عطیہ کی گئی 12 کنال اراضی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اراضی دوبارہ مالکان کوواپس کردی ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے جمعرات کے روز شیخ آفتاب کی جانب سے دا ئر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ قبضہ مافیا سے تنگ آکر اور ڈپریشن کی وجہ سے میرے والد نے یہ اراضی دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے وزیر اعظم ، سپریم کورٹ فنڈز میں عطیہ کی تھی۔

اس لئے ہمیں واپس کی جائے ،جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں ،عدالت میں کیا تماشہ لگایا ہوا ہے، چار پیسوں کیلئے والد کو ڈپریشن کا مریض کہہ رہے ہیں۔

ڈیم فنڈز میں زمین عطیہ کرنی ہے تو خوشی سے دیں،آپ اپنی زمین کی دستاویزات لے جائیں ،بعد ازاں عدالت نے رجسٹرار کو زمین کی دستاویزات درخواست گزار کے حوالے کرنے کی ہدایت کیساتھ درخواست نمٹا دی ۔

تازہ ترین