• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ کی پہلی بٹ کوائن ڈکیتی کے 2 ملزم گوجرانوالہ سے گرفتار

ملکی تاریخ کی پہلی بٹ کوائن ڈکیتی کے 2 ملزم گوجرانوالہ سے گرفتار


لاہور( این این آئی )لاہور میں دو غیرملکیوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے 2 ملزمان کو گوجرانوالہ سے حراست میں لے لیا گیا، ملزمان نے ایک کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کے بٹ کوائن زبردستی اپنے اکائونٹ میں ٹرانسفر کرا لئے تھے ۔لاہور ریس کورس میں ماریہ سپاری اور اسٹیفن نامی جرمن اور سوئس شہریوں سے لوٹ مار کی واردات 10 فروری کو ہوئی تھی، جس میں ملزمان نے ایک کروڑ 47 لاکھ مالیت کی بٹ کوائن کرنسی زبردستی ٹرانسفر کرانے کے علاوہ 6 ہزار 300 یورو نقدی بھی چھین لئے تھے۔پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گوجرانوالہ سے حراست میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین