• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق کی ضمنی انتخابی حلقے میں پھر پریس کانفرنس، الیکشن کمیشن کا دوبارہ نوٹس

سیالکوٹ( نمائندہ جنگ ) صوبائی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس ملنے کے باوجود دوسرے روز پھر وزیر آباد میں پریس کانفرنس کر ڈالی اور اپوزیشن پر خوب برسیں ،گزشتہ روز ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں حکومتی امیدوار علی اسجد کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے پر انھیں ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیا گیا تھا ۔قبل ازیں تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے پر مشیر وزیر اعظم عثمان ڈار کو ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس ملا تھا جس کے بعد انہوں نے استغیٰ دے دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فردوس عاشق اعوان کر پھر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین