• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی پولیس افسران، اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروانے کی ہدایت

اسلام آباد ( رپورٹ:رانامسعود حسین) چیف جسٹس گلزار احمد نے پولیس کو سیاسی دبائو سے آزاد رکھنے اور اس کی آزادی و خود مختاری کیلئے چاروں صوبوں اور اسلام آباد پولیس کے سربراہان (آئی جی) کو اپنے ماتحت افسران سے لیکر کانسٹیبلوں تک کی تعلیمی اسناد اور ڈگریوں کی تصدیق کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی تعیناتی اور تبادلہ کرنے کے اختیارات بھی صرف اپنے ہاتھوں میں رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو طلب کرتے ہوئے ان سے پولیس اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ، جمعرات کے روز چیف جسٹس کی زیرصدارت پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا ، چیف جسٹس نے پولیس کے سربراہان کو آئندہ اجلاس میں پولیس ملازمین کے خلاف شکایات کے ازالہ کے لئے تشکیل دیے گئے سیل اور ضلعی تشخیص کمیٹیوں سے متعلق اپنی پیشرفت رپورٹیں بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین