کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ کوئٹہ والوں کے ساتھ بریف کیس ہے تو باہر والوں کے ساتھ تجوریاں ہیں اپوزیشن کو بھی داد دیتاہوں کہ سینیٹ الیکشن میں پیراشوٹرز کے کاغذات نہیں جمع کیے،عبدالقادرنے آزاد امیدوارکی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے ہیں ،بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان تک محدود نہیں ہے ستارہ ایاز کا اے این پی کو چھوڑ کر ہماری پارٹی میں آنامعمولی بات نہیں سینیٹ میں پہلے بلوچستان کی بدنامی ہوتی تھی مگر اس بار ایسا نہیں ہوا ،بی اے پی کے پچھلے چار سینٹرز کی طرح اب بھی مثالی کارکردگی دکھائیں گے، اے این پی اور پی ٹی آئی سے وعدہ کیا تھا کہ سینٹ الیکشن میں تعاون کرینگے۔