• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،مردہ جانوروں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت کے قدیم بازار گھنٹہ گھر پرانی سبزی منڈی میں موجود قصائی کی دکانوں میں مردہ اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ گذشتہ روز گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو شہریوں نے بے نقاب کر دیا پشاور کے شہریوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی ہے جس میں سبزی منڈٰی گھنٹہ گھر کے ایک قصائی کو گدھے کا گوشت فروخت کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے تاہم کچھ دیر میں مذکورہ دکان کے سامنے مقامی شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جس کے بعد محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے بھی پرانی سبزی منڈٰی کا دورہ کیا اوررات گئے پرانی سبزی منڈی میں ڈاٹسن میں سبزی منڈٰی کے قصائیوں کو مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی کو پکڑ کر گلفت حسین شہید پولیس اسٹیشن ہشتنگری کے حوالے کیا گیا تاہم پولیس نے تھانہ گلفت حسین کے ساتھ موجود پارکنگ میں پکڑی گئی ڈاٹسن کو خالی کرکے گوشت پرانی سبزی منڈٰی کے قصائیوں کے حوالے کر دیا واقعہ کی اطلاع ایس ایچ او تھانہ گلفت حسین کے علم میں لائی گئی تاہم نہ ضبط کیا گیا گوشت واپس آیا نہ ہی ملزمان گرفتار ہوسکے ذرائع کے مطابق کئی عرصے سےسبزی منڈٰی میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت ہورہا ہے جس کے بارے میں محکمہ خوراک ، خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ، ضلعی انتظامیہ کو کئی بار اطلاع دی گئی لیکن کوئی موثر کاروائی نہیں ہو سکی ہے مذکورہ واردات کے عینی شاہدین نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور میں مردہ جانوروں کا گوشت بیچنا انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
تازہ ترین