• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش


اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عوام سے زمین اور روزگار میں امتیازی سلوک ہو رہا ہے، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر کالعدم قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں مئی 2020 میں نام نہاد ڈومیسائل قوانین پاس کیے، بھارت کی نام نہاد قانون سازی سے کشمیری عوام اپنا تحفظ یقینی بنانے سے محروم ہوئے۔

یو این ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈومیسائل قانون لسانی، مذہبی اور نسلی بنیادوں پر آبادیاتی تبدیلی کا خدشہ بڑھا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے معاشی، معاشرتی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ کرے۔

تازہ ترین