• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا کو جمائما کی فلم کا بےصبری سے انتظار

وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم کو برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کا بےصبری سےا نتظار ہے۔

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی دھوم ہے۔

سوشل میڈیا پر شنیرا اکرم نے بھی جمائما کے ٹوئٹ پر اپنا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’انہیں یہ فلم دیکھنے کا بےصبری سے انتظار ہے۔‘

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی کہانی جمائما نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔


اگرچہ اس فلم اور اس کی کہانی سے متعلق معلومات کو مخفی رکھا جا رہا ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ’کامیڈی لو اسٹوری‘ ہے جس میں لڑکا اور لڑکی دو مختلف کلچرز سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں، شیکھر کپور مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں بنا چکے ہیں، بالی ووڈ فلم ساز شیکھر کپور کو ان کے پراجیکٹ ’الزبتھ: دی گولڈن ایج‘ کو 2007 میں اسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس فلم میں کیٹ بلانشیٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تازہ ترین