• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما کی فلم کی شُوٹنگ شروع، کہانی کیا ہوگی؟

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔ 

اگرچہ اس فلم اور اس کی کہانی کے متعلق معلومات کو مخفی رکھا جا رہا ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ’کامیڈی لو سٹوری‘ ہے جس میں لڑکا اور لڑکی دو مختلف کلچرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی میں بھی جمائما اور عمران خان کی طرح لڑکی برطانوی دارالحکومت سے ہوتی ہے جبکہ لڑکا جنوبی ایشیا سے ہوتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ لندن میں ہو رہی ہے جس کے سیٹ پراداکارہ للی جیمز کو بھی دیکھا گیا ہے۔

31سالہ للی جیمز 51سالہ شادی شدہ اداکار ڈومینیک کے ساتھ بننے والے اسکینڈل کے بعد پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں اور جمائما  کی یہ فلم اس واقعے کے بعد ان کا پہلا پراجیکٹ ہے۔


 للی جیمز کے علاوہ 32سالہ اداکارہ شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں۔

خیال رہے کہ شیکھر کپور مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں بنا چکے ہیں، بالی ووڈ فلم ساز شیکھر کپور کو ان کے پراجیکٹ ’الزبتھ: دی گولڈن ایج‘ کو 2007 میں اسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس فلم میں کیٹ بلانشیٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تازہ ترین