• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی سوانح حیات میں جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی پہلی جھلک

وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم  ’کپتان‘ میں اُن کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے پہلی جھلک جاری کردی۔

 سعیدہ امتیاز نے انسٹاگرام پر شُوٹنگ کے دوران کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ سردی کا یہ عالم تھا کہ نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی، اور ہاتھوں پیروں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔‘


سعیدہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں انہیں جمائما کے ہی حلیے میں دیکھا جاسکتا ہے وہ بالکل جمائما سے مشابہت رکھ رہی ہیں۔

بالوں کے اسٹائل سے کپڑوں جوتوں سمیت کاندھوں پر بڑی سی ایک لال شال ڈالے سعیدہ کی تصویر دیکھ کر مداح  عمران خان پر مبنی فلم کا بےصبری سے انتظار کرنے لگے۔


فلم کا مرکزی کردار اداکار و ماڈل عبدالمنان اور ماڈل سعیدہ امتیاز، نویداکبر،عثمان عالم نے ادا کئے ہیں اور فلم کو عمران خان کی اصل زندگی پر بنایا گیا ہے جس میں ان کی کرکٹ سے لےکر سیاست تک کی تمام زندگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔

جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

تازہ ترین