فائزر و بایو این ٹیک دوا ساز کمپنی نے حاملہ خواتین میں ویکسین کے اثرات پر تحقیق شروع کردی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دوا ساز کمپنی فائزر و بایو این ٹیک 4 ہزار رضاکار حاملہ خواتین میں ویکسین کی موثریت کا جائزہ لے گی۔
فائزر و بایو این ٹیک دواساز کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا میں حاملہ خواتین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ اور امریکا سمیت یورپ بھر میں امریکی کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی مشترکہ ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔