• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل کے’ کلاڈئیس‘ پاکستان کے دیوانے ہو گئے

اسلامی تاریخ پر مبنی معروف ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں کلاڈئیس کا کردار ادا کرنے والے اداکار رشار سٹرک پاکستان کی خوبصورتی اور لوگوں سے متاثر ہو گئے ہیں۔

ترک اداکار رشاد سٹرک المعروف کلاڈئیس آج کل پاکستان میں موجود پاکستانی خوبصورتی سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور عوام میں گھُل مل گئے ہیں۔

رشاد سٹرک پاکستان کے عام عوام میں گھوم پھر رہے ہیں اور اُن سے انگریزی زبان میں بات کرنے کی کوشش بھی کرر ہے ہیں ۔


رشاد سٹرک کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر بھی پاکستان گھومتے ہوئے تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

پاکستان کے شہر لاہور میں موجود رشاد سٹرک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اسلام علیکم پاکستان۔‘ 

رشاد سٹرک کی اس پوسٹ پر اُن کے پاکستان میں موجود مداح انہیں پاکستان میں دیکھ کر  خوش ہو رہے ہیں اور خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔


واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی‘ سیریز کے پہلے سیزن میں رشاد سٹرک نے غیر مسلم کلاڈئیس کا کردار ادا کیا تھا جس نے بعد ازاں خفیہ طور پر اسلام قبول کر کے اپنا نام عمر رکھ لیا تھا۔

اس سیزن میں نو مسلم عمر نے مسلمانوں کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان دے دی تھی۔

تازہ ترین