• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کمال باتوں کی ایک فہرست اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

میشا شفیع کی جانب سے شیئر کی جانے والی کمال باتوں کی ٹوئٹس کسی حکایات یا انمول موتیوں پر مبنی باتیں نہیں بلکہ مترادف الفاظ کے مجموعے کو مختلف جملوں میں ڈھال کر میمز کی شکل میں جاری کی گئی ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کیسی کمال بات ہے کہ غرارے کر بھی سکتے ہیں اور پہن بھی سکتے ہیں۔

کیسی کمال بات ہے کہ راک (گانا) سُن بھی سکتے ہیں ،کر بھی سکتے ہیں، اور ضرورت پڑنے پر راک (پتھر) پھینک بھی سکتے ہیں ۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے ’کمال کی بات‘ کو ہی جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ ’الارم(تشویشناک) ہو بھی سکتے ہیں اور الارم  لگا بھی سکتے ہیں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’کیسی کمال بات ہے کہ بس لے بھی سکتے ہیں اور بس کر بھی سکتے ہیں۔

میشا کے اس ٹرینڈ پر ان کے چاہنے والے بھی بڑی تعداد میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور اس سرگرمی میں دماغ چلا رہے ہیں، میشا بھی پرستاروں کی کاوش کو گاہے بگاہے سراہ رہی ہیں۔

تازہ ترین