برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی اور دلکش نظاروں کے دلدادہ ہوگئے ہیں، گوادر اسٹیڈیم کے افتتاحی میچ کے بعد اردو میں ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
کرسچین ٹرنر نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، اور کرکٹ ہم دونوں کےخون میں رچی بسی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے عقب میں موجود کرکٹ گراؤنڈ دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ گراؤنڈ ہے۔
کرسچین ٹرنر نے کہا کہ میں پُرامید ہوں کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایک دن یہاں کھیلے۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’یو کے - پاک دوستی زندہ آباد‘
خیال رہے کہ پاکستانی صوبے بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سحر انگیز کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلا جانے والا پہلا میچ فخرِ پاکستان علی سدپارہ کے نام کردیا گیا ہے۔
گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے سیلیبریٹی میچ کا انعقاد آج کیا گیا ہے، میچ میں شوبز شارکس اورگوادر ڈولفن کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ نمائشی میچ کا نام ’سوپر ہے پاکستان کپ‘ رکھا گیا ہے۔