• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ اور بیٹے آریان کی شکل و صورت اور عادات و اطوار میں حیرت انگیز مماثلت

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ اور ان کے بیٹے آریان خان میں حیرت انگیز حد تک شباہت پائی جاتی ہے، اسکا اندازہ اس وقت ہوا جب آریان خان نے حال ہی میں جو ویڈیوز اور  تصاویر شیئر کی ہیں ان میں دونوں میں نہ صرف شکل و صورت کی شباہت بلکہ دیگر معاملات میں بھی وہ کئی طرح سے ایک جیسے ہی نظر آئے۔

آریان نے حال ہی میں  آئی پی ایل کی نیلامی برائے 2021 میں اپنے والد شاہ رخ خان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان ٹیم، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں۔ اس موقع پر آریان کے ساتھ اس ٹیم کی شریک مالک اداکارہ جوہی چاولہ کی بیٹی جانہوی بھی تھیں۔


نیلامی کے دوران لی گئیں آریان کی بہت ساری تصاویر اور ویڈیوز ویب پر نظر آئیں، گو کہ فینز کو انھیں پہچاننے میں کسی کی مدد تو نہ لینا پڑی لیکن انھوں نے دونوں باپ بیٹوں میں پائی جانے والی مختلف عادات و اطوار میں بھی بے پناہ مماثلت دیکھیں۔

جسمانی حرکات و سکنات سے لیکر بالوں کو سنوارنے کے انداز تک دونوں کے یکساں ہیں، اس قدر زیادہ مماثلت دیکھ کر شاہ رخ خان کے فین حیران رہ گئے، دونوں باپ بیٹوں کے ستواں نقوش اور چہرے کا نچلا حصہ تو بالکل ایک جیسا ہی ہے۔

تازہ ترین