• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ تھری ختم ہوگئی مائنڈ سیٹ باقی ہے، احسان مانی

چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے آفیشلز، فینز اور میڈیا کے ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی نہ کروائی تو آئی سی سی سے ورلڈکپ کا وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کریں گے، مارچ کےآخر تک گارنٹی نہ ملی تو یو اے ای میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے کا کہیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی کو بھارت سے تحریری گارنٹی لیکر دینے کا کہا ہے، بھارت نے آئی سی سی کو ویزوں اور سیکیورٹی کے حوالے سے دسمبر میں بتانا تھا، بھارت کےآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کےفائنل میں پہنچنےکی وجہ سے ایشیا کپ ممکن نہیں ہوگا، لیکن ان کا کہنا تھا کہ بگ تھری ختم ہوگئی مائنڈسیٹ باقی ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ ہم نےکرکٹ کو سپورٹ کیا ہے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ کیا، ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کادورہ کیا، اب پاکستان ٹیم بھی جائے گی کوویڈ کی وجہ سے مختلف ممالک کی سیریز ملتوی ہونے سےان کے مالی معاملات بگڑیں گے، مارچ تک کرکٹرز کو کوویڈ ویکسین لگوائی جائے گی۔

احسان مانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ایس ایل کروانا بڑا کارنامہ ہے، پی ایس ایل کی وجہ سے اب انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے، پی ایس ایل کا ترانہ سب کی مشاورت سے بنا بہت کم لوگ ہیں جنہیں پسند نہیں آیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کبھی اپنے لئے عہدہ نہیں مانگا، ستمبر میں مدت مکمل ہورہی ہےکام جاری رکھنے کا کہا گیا تو دیکھوں گا، وسیم خان بڑے اہم کام کر رہے ہیں چاہتا ہوں انھیں ایک سال کی نہیں تین سال کی توسیع ملے۔

تازہ ترین