یورپی یونین، ایران نیوکلیئر ڈیل کو واپس لانے کیلئے سخت جدوجہد کررہا ہے۔ اس بات کی تصدیق یورپین خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے برسلز میں ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کی۔
انہوں نے کہا کہ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل جوائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن( JCPOA) یا ایران نیوکلیئر ڈیل میں شامل ممالک کا امریکہ سمیت ایک غیر رسمی اجلاس منعقد کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو واپس بحال کیا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ اس وقت اس ڈیل کے تمام شرکاء کے ساتھ اہم ترین اور سخت گفتگو جاری ہے۔
پیٹر اسٹانو نے مزید کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر سے پابندیاں اٹھانے اور اس کے سفارتی لوگوں کو سفر کی اجازت دینے کے حوالے سے کچھ اشارے ملے ہیں۔ جس کے بعد ایسی صورتحال بن رہی ہے کہ اس اجلاس کا انعقاد ممکن ہو سکے۔