• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کےلیےحکومت کی ساڑھے تین سال سےکوششیں جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کروانے کے لیے حکومت کی جانب سے ساڑھے تین سال سے کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رپورٹ پیش کر دی۔

حکومت نے کب کب بانی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے ایکس کو لکھا؟تفصیلات سامنے آگئیں۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 21 اگست 2022 کو پی ٹی اے نے بانی کا اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے ایکس کو لکھا۔ توشہ خانہ، سائفر، عدت کیس میں سزاؤں کا حوالہ دے کر 18 اپریل 2024 کو درخواست کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر 2025 کو بانی کے 47 ٹوئٹس بلاک کرنے کے لیے ایکس کو لکھا گیا، ساڑھے تین سال میں تین مرتبہ پی ٹی اے نے لکھا لیکن ایکس نے درخواست مسترد کر دی۔

27 نومبر 2025 کی 47 ٹوئٹس بلاک کی درخواست میں سے ایکس نے ایک ٹوئٹ بلاک کیا تھا، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیز کو پاکستان میں اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر کرنے کا کہا، سوشل کمپنیز نہ رجسٹرڈ ہوئیں اور نہ ہی پاکستان میں کوئی فوکل پرسن مقرر کیا۔

پی ٹی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے ممالک میں رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمپنیز دوسرے ممالک کے قوانین کی خود کو پابند نہیں سمجھتیں، سوشل میڈیا کمپنیز دوسرے ممالک کی شکایات بھی اپنے قوانین کے مطابق دیکھتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید