کراچی (ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر وضاحت مانگی ہے کہ انڈے درجن میں ملتے ہیں یا کلو میں؟ ۔قومی اسمبلی اجلاس میں اسد عمر نے مریم نواز کے بیان پر وضاحت مانگ لی اور کہا کہ مریم بی بی نے بتایا کہ انڈے درجن میں نہیں کلو میں ملتے ہیں ، مگر یہ کہاں ہوتا ہے، ذرا یہ تو بتائیں۔