لاہور (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سینٹ کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا،سماعت آج ہوگی ، درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے ۔سینئر قانون دان احسن بھون دلائل دیں گے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کے اعتراض دور کرنے کے لیے کوشش کی ،الیکشن کمیشن کے اعتراض پر رقم جمع کرانے کیلئے تیار ہوں، الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، عدالت اقدام کالعدم قرار دے۔