• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پبلک سکول معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرینگے، کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پبلک سکول میں اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے سخت مانیٹرنگ سسٹم لاگو کیا جائے گا، سکول کے معاملات میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی،یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمودنے سکول کے بورڈ آف گورنرزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے مزید کہا کہ ملتان پبلک سکول کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ادارے کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔ملتان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بہترین کارکردگی پر تدریسی سٹاف کو ستائش اور مراعات دینے ،ایم پی ایس گرلز برانچ میں کیفےٹیریا کی تعمیر کی پراگرس،سکول کے رائیڈنگ کلب کی تزئین و آرائش ،مرمت و کشادگی کا جائزہ اورگرلز برانچ میں نیو بلاک کی تعمیر، بوائز برانچ میں ہاسٹل کی تعمیر کے معاملات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ و دیگر بجٹ معاملات پر بجٹ کمیٹی کے ریمارکس بھی طلب کئے گئے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کمشنر آفس کے لاءافسر کو سکول کے لیگل معاملات دیکھنے کی بھی ہدایت کی۔بورڈ کی ممبر مسز فرخندہ ممتاز نے سکول کی لائبریری میں کتابیں جبکہ میاں تنویر اے شیخ نے کمپیوٹر سیٹ دینے کا بھی اعلان کیا،اس موقع پرایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ خان،ایکسین بلڈنگ غلام نبی،خواجہ محمد یوسف، میاں انیس احمد شیخ ،جمیل عباس گردیزی، ملک اسرار احمد اعوان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین